اعصام الحق کا فاتحانہ آغاز، میامی اوپن کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

0
23

فلوریڈا۔27مارچ :پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے میامی اوپن مینز ڈبلز مقابلوں میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ پاک، سربین جوڑی نے پہلے رائونڈ میں مارسیلو میلو اور جان جولین راجر کو شکست سے دوچار کیا۔ فلوریڈا میں جاری میامی اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے سربین جوڑی دار میومیر کیکمانووچ نے برازیل کے مارسیلو میلو اور ہالینڈ کے جان جولین راجر کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا۔ پہلے سیٹ میں پاک، سربین جوڑی کو 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم دوسرے اور تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف جوڑی کو بالترتیب 3-6 اور 4-10 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here