افغانستان کے کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز نجیب ترکئی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب ترکئی کو افغان شہر جلال آباد میں حادثہ پیش آیا جہاں انہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے 29 سالہ کرکٹر نجیب ترکئی کی موت کی تصدیق کی اور گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کے انتقال پر کرکٹ سے پیار کرنے والے افغان شہریوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔نجیب ترکئی نے 2014 میں ہونے والے ایشیا کپ میں ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلا تھا جب کہ انہوں نے ٹو ٹوئنٹی میچز میں بھی حصہ لیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here