انگلش پریمیئر لیگ، ٹوٹنہم اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچ جیت لئے

0
54

لندن ۔8مارچ :انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، مانچسٹر سٹی 65 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر لیگ میں پہلے نمبر پر جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے مانچسٹر سٹی کے خلاف 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے ہاف کے شروع میں ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے برونو فرنینڈس نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں میچ کے 50 ویں منٹ میں لیوک شاہ نے گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت کو یقینی بنا دیا ۔ انگلش پریمئیر لیگ کے ایک اور میچ میں ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کو 4-1 سے شکست سے دی۔ ٹوٹنہم کی طرف سے گیرتھ بیل اور ہریکین نے دو دو گول کئے۔ گیرتھ نے پہلا گول 25ویں منٹ اور دوسرا گول 49ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ ہیری کین نے ٹوٹنہم کی طرف سے 52ویں منٹ میں تیسرا گول کیا اور 76ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے انہوں نے ٹیم کو 4-1 کی برتری دلا دی۔ ٹوٹنہم کی لیگ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے ۔ مانچسٹر سٹی 65 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر لیگ میں پہلے نمبر پر جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here