انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ کودوسرے ٹی-20 میں 6وکٹوں سے ہرا دیا

0
31

ویلنگٹن۔5مارچ :انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو دوسرے ٹی -20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے 124 رنز کا آسان ہدف 17ویں اوور کی دوسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی فرییا ڈیوس کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم کی 7کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔جمعہ ویسٹ پیک سٹیڈیم ،ویلنگٹن میں کھیلے گئے تین ٹی -20میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنا کر انگلینڈ کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 124رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی طرف سے ایمی سٹرتھویٹ 49،عمیلیا کر نے 25 اور کیٹی مارٹن نے 16، رنز بنائے ، انگلینڈ کی ٹیم کی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث میزبان ٹیم ان کے سامنے بے بس نظر آئی اور اس کی 7کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرییا ڈیوس نے چار، نٹالی سیور اور سارہ گلین نے دو، دو جبکہ ایکلیسٹون نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹمی بیومونٹ 63 اور کپتان ہیتھر نائٹ 39رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔ نیوزی لینڈ ویمن کی ٹیم کی طرف سے روزمری مائر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کی فرییا ڈیوس میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here