انگلینڈ ویمن نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی

0
92

کرائسٹ چرچ:ٹمی بیومونٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ کی  شاندار نصف سنچریوں  کی بدولت انگلینڈ  کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو پہلے  ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 33ویں اوور کی چوتھی  گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، انگلینڈ کی اوپننگ بلے باز ٹمی بیومونٹ نے  شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71اور کپتان ہیتھر نائٹ نے ناقابل شکست 67رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، ٹمی بیومونٹ کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان ٹیم کی ہیلی جینسن اور بروک ہالیڈی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ منگل ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ  میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کےابتدائی میچ میں میزبان ویمن ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1اوورز میں 178 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ  ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 179 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی طرف سے  ہیلی جینسن 53اور بروک ہالیڈی نے 50 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم کی چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر پائیں۔ انگلینڈ کی طرف سے  عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیش فیرینٹ اور سوفی ایکلیسٹون نے دو، دو جبکہ برنٹ ، فریا ڈیوائس ، سارہ  گلین اور کپتان ہیتھر نائٹ نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹمی بیومونٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ کی  شاندار نصف سنچریوں  کی بدولت مطلوبہ ہدف 33.4اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اوپننگ بلے باز ٹمی بیومونٹ نے  شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71اور کپتان ہیتھر نائٹ نے ناقابل شکست 67رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔  نیوزی لینڈ ویمن کی ٹیہ تاہو اور ہیلی جینسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ٹمی بیومونٹ کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here