انگلینڈ کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16رکنی سکواڈ کا اعلان ، خواتین ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی

0
59
CHELMSFORD, ENGLAND - JUNE 13: Heather Knight of England hits out during the 3rd One Day International match between England Women and West Indies Women at the Cloudfm County Ground on June 13, 2019 in Chelmsford, England. (Photo by Jordan Mansfield/Getty Images)

لندن۔14جنوری:انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔  سلیکٹرز کے مطابق ہیتھر نائٹ ٹیم کی قیادت کریں گی ،کیٹی جارج ابھی تک پیٹھ کی تکلیف  سے نجات حاصل نہیں کر سکی  جس کی وجہ سے ان کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے دوران آخری بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کی جانب سے عمدہ کھیل پیش کرنے والی  صوفیہ ڈنکلے سکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔ بائیں بازو کی  سیمر تاش فارانٹ  جو 2018 سے انگلینڈ کے لئے نہیں کھیلی  کو گذشتہ سال راچیل ہاہو فلنٹ ٹرافی میں  شاندار کارکردگی پرٹیم  میں شامل کیا گیا ہے ۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران  لیزا کیٹلی (ہیڈ کوچ) اور ہیتھر نائٹ ٹیم کی قیادت کریں گی ۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے  24 جنوری کو انگلینڈ سے روانہ ہوگی ۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 23 فروری سے شروع ہوگی ۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ 16رکنی سکواڈمیں  ہیتھر  نائٹ (کپتان)، ٹمی بیومونٹ ، کیتھرین  برنٹ ، کیٹی کراس ، فریا ڈیوس ، سوفیا ڈنکلے ، سوفی ایکلیسٹون ، جارجیا ایلوس ، تاش فارانٹ ، سارہ گلین ، ایمی جونز ، نٹ سائنسور ، میڈی ولیئرز ، فرانک ولسن ، لارین ون فیلڈ ہل اور  ڈینی ویاٹ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here