ان فٹ اوپنر امام الحق کو نیوزی لینڈ سے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ

0
82

لاہور۔26دسمبر :قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے،ٹیم منیجمنٹ کا امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ ،امام الحق کل پیر کی شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور کے لئے روانہ ہوجائیں گے، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی،بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے،میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے،بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے،بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا،بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here