ایف اے کپ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ چوتھے راونڈ میں لیور پول کی میزبانی کرے گا

0
93

مانچسٹر۔12جنوری:پریمیئر لیگ کے حریف مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کا مقابلہ رواں ماہ کے آخر میں ایف اے کپ کے چوتھے راونڈ میں اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے کپ کے چوتھے راونڈ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔ چوتھا راونڈ 23 اور 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ جوس مورینیہو کی ٹوٹنہم اور وایکومب وانڈررز کا مقابلہ ایڈمز پارک میں ہوگا جبکہ فلہم برنلے کے خلاف پریمیئر لیگ ٹائی میں مدمقابل ہوگی۔ چوتھے راونڈ کے ڈرا کے مطابق چیلٹن ہیم ٹاون کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے ہوگا‘ برن ماوتھ کا مقابلہ کریولی ٹاون سے‘ سوان سی سٹی کا مقابلہ نوٹنگھم فارسٹ‘ مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیور پول‘ ساوتھمپٹن کا آرسنل ‘ برنلے کا نوروچ ‘ ملوال کا مقابلہ برسٹل سٹی سے ہوگا۔ برائٹن کا بلیک پول سے میچ ہوگا جبکہ فلہم کا برنلے سے مقابلہ ہوگا۔ پانچویں راونڈ کے مقابلے 9 سے 11 فروری تک ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here