اینویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ، عثمان کلب نے آرام باغ کو شکست دے دی

0
146

کراچی:اینویریکس ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عثمان باسکٹ بال کلب نے مد مقابل آرام باغ باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 40کے مقابلے میں 48باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر اپنی کامیابی کا کھاتا کھول دیا۔ انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ میں کھیلے گئے میچ میں فاتح کلب کی جانب سے خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حافظ حمزہ خواجہ نے 18،کپتان حمزہ پروانی 12اور محمد فیضان نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے شارق سلیمان 15،منیب اور حسن علی نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ زعیمہ خاتون ،جاوید احمد اور راج کمار ٹیکنیکل آفیشلز تھے۔پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن (کے بی بی اے ) کے اشتراک سے کھیلے جارہے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی اینویریکس سولر انرجی کارپوریشن کے چیف ایگزیگٹیو ذاکر علی نے پر وقارتقریب میں کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذاکر علی نے کہاکہ ہمارا ادارہ روشنی پھیلانے کا کام انجام دے رہا ہے، وہیں ملک میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں، ہمارے ادارے اینویریکس سولر انرجی نے پاکستان سپر لیگ سمیت مختلف کھیلوں کو اسپانسر کیا ہے، ہمارا دارہ دوسری مرتبہ باسکٹ بال ایونٹ کی سرپرستی کررہا ہے، باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور سرپرستی کا سلسلہ اینویریکس جاری رکھے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ 2021 میں بوائز کے ساتھ گرلز کا بھی ٹورنامنٹ کرایا جائیگا۔ ذاکر علی نے اس موقع پر بلدیہ جنوبی محکمہ باغات کا باسکٹ بال کورٹ کو جدید بنا نے اور ا س کی تزئین و آرائش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان ،محمد یعقوب ،عبدالناصر، مسعود شیخ ، میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here