بابراعظم اور محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

0
36

سنچورین۔14اپریل :قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی طرف سے کسی بھی وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ قائم کردیا، ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے یہ سب سے بڑی شراکت ہے۔ بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان بابراعظم نے اوپنر محمد رضوان کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کی شراکت میں 197 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سےقبل پاکستان کی طرف سے سب سے بڑی پارٹنر شپ کا اعزاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے پاس تھا، انہوں نے 2013ء میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ یہ ہدف کے تعاقب میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل 2016ء میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن نے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے خلاف 171 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ یہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی سب سے بڑی شراکت ہے۔ بابراعظم کی 122 رنز کی اننگز ہدف کے تعاقب میں دنیا کی دوسری بڑی اننگز ہے، ان سے پہلے ویسٹ انڈین ایوان لوئس ہدف کے تعاقب میں 125 رنز کی اننگز کھیل کر فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے، وکٹ کیپر محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب میں تیسری نصف سنچری سکور کی جو کسی بھی پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز کی دوسری اننگز میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here