برازیل کا فٹ بال سٹیڈیمز شائقین کیلئے کھولنے کا اعلان

0
123

ریوڈی جنیرو ۔ برازیل نے 4 اکتوبر سے شائقین فٹ بال کو دوبارہ سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریو ڈی جنیرو نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث 6 ماہ سے شائقین کے سٹیڈیمز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ریو ڈی جنیرو کے میئر نے کہا ہے کہ فٹ بال لیگ کے پہلے میچ میں 20 ہزار مداحوں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور شائقین کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہو گا اور سٹیڈیم داخلے کے وقت ان کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برازیل فٹ بال کنفڈریشن کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here