بگ بیش لیگ،مجیب الرحمن کا اے بی ڈویلیئرز کی جگہ برسبین ہیٹ کے ساتھ دوبارہ معاہدہ

0
109

اسلام آباد:جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے آئندہ دسویں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لئے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے ہاں  تیسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے مزید  کہا کہ کووڈ ۔19 کی صورتحال کی وجہ سے سفر اور حالات سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے بھی بی بی ایل کے دسویں سیزن کے  انتخاب میں مشکلات پیداکیں ہیں۔ ادھر برسبین ہیٹ نے افغانستان کے سپنر مجیب الرحمن کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کر لیا ہے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے گذشتہ سیزن میں بی بی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ۔اے بی ڈی ویلیئرز  رواں آئی پی ایل 2020 میں عمدہ فارم میں  ہیں  اور وہ اب تک کھیلے میچز کے بعد  54 کی اوسط سے 324 رنزبناچکے ہیں ۔ برسبین ہیٹ کے کوچ ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر اے بی ڈی ویلیئرز کے واپس آنے کے لئے معاملات ٹھیک لگ رہے تھے  لیکن کچھ ایسے عوامل سامنے آئے  جن کی وجہ سے  مشکلات پیدا ہوگئیں  اور انہوں نے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔ڈیرن لیمن نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 اور بین الاقوامی سفر ی  چیلنجوں سے ہٹ کر اے بی ڈی ویلیئرز  اور ان کی اہلیہ ڈینیئل بہت جلد اپنے تیسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے سپنر  مجیب الرحمن برسبین ہیٹ  کے لئے اپنا تیسرا سیزن کھلیں گے ۔ سپنر مجیب الرحمن نے گذشتہ سیزن میں 6.16 کی اوسط  سے تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل )2020 میں جمیکا تلاوہ کی نمائندگی کی اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ اس وقت آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ڈیرن لیمن نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مجیب الرحمن برسبین ہیٹ کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here