بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے نیوزی لینڈ کے بلے باز کولن منرو کو سائن کرلیا

0
132

پرتھ۔13نومبر :پرتھ سکارچرز نے بگ بیش لیگ 2020-21کے لئے نیوزی لینڈ کے بلے باز کولن منرو کو سائن کرلیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے حال ہی میں منرو کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیا ہے تاہم کولن منرو ٹی ٹونٹی میچوں میں آئی سی سی رینکنگ میں 5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ان کا ٹی ٹونٹی کا سٹرائیک ریٹ 156.44 ہے اور یہ کم از کم 500 رنز بنانے والے بلے بازوں میں دنیا کا چوتھا بڑا سٹرائیک ریٹ ہے ۔ کولن منرو کیریبین پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم ٹرینی باگو نائٹ رائیڈرز کے اہم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے لیگ میں 133.54 کی اوسط سے 207 رنز بنائے جن میں دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ منرو نے کہا ہے کہ بی بی ایل میں پرتھ سکارچرز کا حصہ بننا میرے لئے بہت خاص بات ہے۔ سکارچرز کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں لہذا ان کے ساتھ سیزن میں کھیلنا بہت دلچسپ ہوگا۔انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے اور لیام لیوننگ سٹون بھی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی حیثیت سے کولن منرو کے ساتھ پرتھ سکارچرز کا حصہ ہوں گے۔ منرو بگ بیش لیگ کے پورے سیزن کے لئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ پر ہونے کی وجہ سے جیسن روئے اور لیوننگ سٹون پہلے تین میچوں میں سکارچرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جیسن روئے کے کلب جوائن کرنے تک ناٹنگھم شائر کے بلے باز جوئے کلارک سکارچرز کی طرف سے کھیلیں گے‘ انہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کلارک کا ٹی ٹونٹی میں سٹرائیک ریٹ 149.05 ہے اور انہوں نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ 2020 ءسیزن میں 175 کے سٹرائیک ریٹ سے 371 رنز بنائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here