بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا لئے‘ ویرات کوہلی کے 74 رنز

0
83

ایڈلیڈ۔17دسمبر :بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا لئے‘ کپتان ویرات کوہلی نے 74 رنز کی بہترین اننگز کھیلی‘ مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں ہونے والے بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے روز کے اختتام پر 233 رنز بنا لئے جبکہ ابھی اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔ کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 74 رنز کی اننگز کھیلی‘ چتیشور پجارا 43 رنز اور اجنکیا راہانے 42 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ وریدیمان ساہا 9 رنز اور روی چندرن ایشون 15 رنز کے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ جوش ہیزل وڈ‘ پیٹ کمنز اور نتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here