بھارت نے دورہ آسٹریلیاکے لئے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، روہت شرما آﺅٹ

0
115

نئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی  آئی) کی  سلیکشن کمیٹی نے  آسٹریلیا کے دورے کے لئے تینوں فارمیٹس کی الگ الگ قومی سکواڈ زکا اعلان کر دیا۔بھارتی ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران چار ٹیسٹ ، تین ایک روزہ بین الاقوامی اور تین  ٹونٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے  محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما  کسی فارمیٹ کے سکواڈ میں شامل نہیں کیے گئے ہیں ، روہت شرما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اس وجہ سے  ان کو تینوں سکواڈ میں سے کسی میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق روہت شرما کی میڈیکل ٹیم اس کی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ بھارتی ٹیسٹ سکواڈ کے  تجربہ کار فاسٹ بائولر ایشانت شرما کو پسلی کی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر کردیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت کے حوالے سے  معاملات پر نظر رکھےہوئے ہیں۔ لوکیش راہول آئی پی ایل 2020میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کو روہت شرما کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب  کی قیادت کے فرائض سر انجام دینے والے لوکیش راہول کو   بین الاقوامی کیریئر میں پہلی بار قیادت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے  ۔ لوکیش راہول  ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں سکواڈ میں ویرات کوہلی کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ نویدیپ سینی اور محمد سراج کو آئی پی ایل میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر  ریڈ بال سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ دونوں کھلاڑی آئی پی ایل میں  رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سپنر ورون چکروتھی    آئی پی ایل 2020 میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بنے ہیں ۔ ان کو بھی  مختصر ترین فارمیٹ کے سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راشبھ پنت محدود اوورز سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ، سنجو سیمسن کو مختصر ترین فارمیٹ میں بیک اپ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے ، جبکہ لوکیش راہول  ون ڈے ٹیم میں تنہا وکٹ کیپر بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چنئی سپر کنگز کے فاسٹ بائولر  دیپک چاہر نے بھی ٹی 20 ٹیم میں واپسی کی ہے۔ بی سی سی آئی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ چار اضافی فاسٹ بائولرز کملیش نگرکوٹی ، کارتک تیاگی ، ایشان پوریل اور ٹی نٹراجن  بھی  ہندوستانی دستے کے ساتھ آسٹریلیا کا سفر کریں گے۔بی سی سی  آئی  کی  سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے ،اجنکیا رہانے  ان کے نائٹ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  میانک اگروال ، پرتھوی شا ، لوکیش  راہول ، چیتشور پوجارا ،  ہنوما وہاڑی ، شوبن گیل ، وریدھیمان ساہا ، ریسبھ پنت ، جسپریت برمرہ ، محمد شامی ، اویش یادو ، نویدیپ سینی ، کلدیپ یادو ، رویندر جڈیجا ، روی چندرن  ایشون اور محمد سراج شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں  ویرات کوہلی کپتان اور لوکیش راہول نائب کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں  شیکھر دھون ، شبمان گل ،  شریئس ایئر ، منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، میانک اگروال ، رویندر جڈیجا ، یوزویندر چہل ، کلدیپ یادو ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، نویدیپ سینی اور شاردال ٹھاکرشامل ہیں۔ ٹی20سکواڈ کی قیادت کے فرائض ویرات کوہلی سرانجام دیں گے اور لوکیش راہول ان کے نائب ہوں گے دیگر سکواڈ شیکھر دھون ، میانک اگروال ، شرییاس ایئر ، منیش پانڈے ، ہاردک پانڈیا ، سنجو سیمسن ، رویندر جڈیجا ، واشنگٹن سندر ، یوزویندر چہل ، جسپریت بمراہ ، محمد شامی ، نویدیپ سینی ، دیپک چاہر  اور  ورون چکرورتی پر مشتمل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here