تیمبا بووما پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار

0
28

جوہانسبرگ۔4اپریل :جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تیمبا بووما پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 8 رنز کے فرق سے کیریئر کی دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ گزشتہ روز جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں تیمبا بووما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 92 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ انہیں حارث رئوف نے آئوٹ کیا۔ وہ اب تک 8 ایک روزہ میچز میں 53 کی اوسط سے 428 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here