ثانیہ مرزا بلی جین کنگ کپ ٹینس کے ورلڈ گروپ پلے آف میں بھارت کی نمائندگی کریں گی

0
44

نئی دہلی ۔23مارچ :بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ویمنز سنگلز مقابلوں کی کھلاڑی انکیتا رائنا آئندہ ماہ ہونے والے ٹینس ایونٹ بلی جین کنگ کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ بلی جین کنگ کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی میں بھارت کا مقابلہ لٹویا سےہوگا۔ بھارت کی پانچ رکنی ٹیم میں ثانیہ مرزا، انکیتا رائنا، کرمان کور ، زیل دیسائی اور رتوجا بھوسال پر مشتمل ہے جبکہ ریا بھاٹیہ ، جو گزشتہ سال پلیئنگ ممبر تھیں ، ٹیم کی ریزرو کھلاڑی ہوں گی ۔بلی جین کنگ کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی ٹورنامنٹ 16 اپریل سے نیشنل ٹینس سینٹر ، بڈاپسٹ ، ہنگری میں شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا۔بھارت نے مارچ 2020 میں دبئی میں منعقدہ ایشیا واوشیانا گروپ اول کے ٹائی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد پہلی بار ورلڈ گروپ پلے آف کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ لٹویا کو اپنے گروپ میں امریکا کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here