ثانیہ مرزا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

0
43

دوہا۔4مارچ :بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک ڈبلیو ٹی اے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں حریف روسی کھلاڑی اینا ولادیمیرونا بلنکووا اور ان کی کینیدین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ فور مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ قطر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سلووینیا کی جوڑی دارآندریجا کلیپک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف روسی کھلاڑی اینا ولادیمیرونا بلنکووا اور ان کی کینیدین جوڑی دار گیبریلا ڈابروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here