ثانیہ مرزا پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ

0
166

دبئی :قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ نکلیں۔دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں قہوہ کا کپ تھامے پاکستانی ڈرامے ’میرادل میرا دشمن ‘سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ثانیہ مرزا کی طرح کئی بھارتی اداکار اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں ۔خیال رہے کہ ایک بھارتی ٹی وی نے پاکستانی ٹی وی کے کئی ڈرامے نشر کیے ہیں جن میں میری زندگی ہے تو ، دل محلے کی حویلی، نم اور مورے پیا سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں ۔ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ بچے کو سلانے کے بعد چائے کا کپ اور’ میرادل میرا دشمن‘۔تصویر سے ثانیہ مرزا نے ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ان دنوں کونسا پاکستانی ڈرامہ پسند کررہی ہیں۔
ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں پاکستان کے مقبول اداکار نعمان سمیع ، علیزے شاہ،فاطمہ سہیل، انعم تنویر اور یاسر نواز شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here