جمناسٹک کے ٹیلنٹ کو بروئے کا ر لانے کے لئے فیڈریشن ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، فیصل فیاض

0
95

اسلام آباد۔15دسمبر  :پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری فیصل فیاض نے کہا ہے کہ ملک میں جمناسٹک کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے  اس ٹیلنٹ کو بروئے کا ر لانے کے لئے فیڈریشن ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمناسٹک کے کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے اور جمناسٹک کے کھیل میں کم عمر بچے اور بچیاں شوق سے حصہ لتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روز پہلی آن لائن جمناسٹک کوچنگ ورکشاپ گذشتہ ماہ  منعقد ہوئی  اور      ورکشاپ میں ملک بھر سے 600 سے زائد  جمناسٹک کے کھلاڑی اور آفیشلز نے شرکت کی۔ پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل پرویز احمد، شہزاد قاضی، محمد فاروق، نذر محمد، عمیر خان، محمد مستقیم  اور فیصل فیاض نے ورکشاپ کے شرکا کو مختلف امور پر لیکچرز دیئے۔ جن میں  شامل جمناسٹک کے نئے  قوانین اور مضر صحت ادویات کے انسانی جسم پر نقصانات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here