حارث روف بگ بیش کے رواں سیزن میں حصہ نہیں لیں گے

0
138

اسلام آباد۔12نومبر :پاکستان کے فاسٹ بولر حارث روف قومی ٹیم میں مصروفیت کے باعث رواں سیزن میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں دکھائی نہیں دیں گے۔ میلبورن سٹار نے اس حوالے سے کہا کہ وہ حارث کی سپیڈ اور میچ میں ان کی توانائی کو مس کریں گے۔ حارث روف نے گزشتہ سیزن میں میلبورن سٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے بیگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بناءپر انہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔ حارث روف کا میلبورن سٹارز کے ساتھ دو برس کا معاہدہ ہے۔ میلبورن سٹارز کے منیجر نک کمنز نے کہا کہ حارث روف انٹرنیشنل کرکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے اس سیزن میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ میلبورن سٹارز حارث کی سپیڈ اور توانائی کو مس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ حارث روف انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here