خواتین کے 50 اوور زاور ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں دو ٹیمیں شامل کی جائیں گی، آئی سی سی

0
70

دبئی ۔8مارچ :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے کہا ہے کہ 2026 سے خواتین کے 50 اوور زاور ٹوئنٹی 20 فارمیٹ کے ورلڈ کپ میں مزید دو ٹیمیں شامل کی جائیں گی۔ٹی- 20 ورلڈ کپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ، جبکہ ون ڈے عالمی کپ ٹورنامنٹ 2029 سے 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔آئی سی سی کے مطابق 6خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی -20 چیمپینز کپ ٹورنامنٹ بھی 2027 اور 2031 میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے گزشتہ سال ویمنز ٹی -20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دی تھی ، ورلڈ کپ کا فائنل میچ ایم سی جی میلبورن میں کھیلا گیا تھا جس کو 86،174 تماشائیوں نے دیکھا تھا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو منو ساہنی نے کہا ہے کہ خواتین کے ایونٹس کو بڑھانے کے فیصلے کا مقصد زیادہ ممبر ممالک کو عالمی سطح پر مقابلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے ۔ منوساہنی نے کہا کہ مستقبل میں مزید ٹیموں کو آئی سی سی کے متعلقہ ایونٹس میں کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ آئندہ 50 اوور زکے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ، جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here