خیبرپختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تمام اضلاع میں مقابلے جاری

0
129

پشاور۔7نومبر  :خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے کے تمام اضلاع میںکبڈی کے انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر کلب مقابلے جاری ہیں۔اس حوالے سے چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں منعقدہ انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ میں پہلامیچ پشاوراور چارسدہ کی ٹیموں کے ما بین کھیلاگیا،اس موقع پر سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملااور ایک سخت مقابلے کے بعدپشاور کی ٹیم نے چارسدہ کو تین پوائنٹس سے شکست دی ،میچ میں پشاور کے پوائنٹس 30اور چارسدہ کے 27پوائنٹس تھے ۔چارسدہ کی طرف سے صدام نے بہتر کھیل پیش کی جبکہ پشاور کی جانب سے بہادر علی،جمعہ خان اور رحمت علی اچھے کھیلے ۔اس موقع پر خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹر نیشنل میچ ریفری سید سلطان بری مہمان خصوصی تھے ۔ سید سلطان بری نے کہاکہ اللہ کے فضل سے صوبائی ایسوسی ایشن نے ضلعی کبڈ ی ایسوسی ایشنز کیساتھ مل کر ایک بہتر سلسلہ شروع کردیاہے جس کے باعث کبڈ ی کھیل کو کافی فروغ ملااور نچلی سطح پر ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیں۔انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ خیبر پختونخواایک مرتبہ پھر کبڈی کا گڑھ ابھرے گااور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تلاش کرکے سامنے لائینگے ۔واضح رہے کہ شبقدر کے علاقہ آخون ظفر بابامیں جاری انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی لیگ ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں چارسدہ،پشاور اور مردان ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here