دنیا کے بہترین بولنگ اٹیک کا حصہ ہونا اعزاز ہے، نیتھن لیون

0
94

سڈنی۔23دسمبر:آسٹریلیا کے سپنر نیتھن لیون نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین بولنگ اٹیک کا حصہ ہونا میرے لئے اعزاز ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں آسٹریلوی سپنر نے کہا کہ میری نظر میں یہ دنیا کا سب سے اچھا اور خطرناک باولنگ اٹیک ہے اور اس کا حصہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تین بہترین ساتھیوں کے ساتھ میدان میں اترنا حیرت انگیز ہے‘ یہ سب غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل باولرز ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کا باولنگ اٹیک مچل سٹارک‘ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز پر مشتمل ہے۔ تینوں فاسٹ باولر گزشتہ کچھ سالوں سے مخالف ٹیموں کے لئے خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ سپنر نتھن لیون بھی بڑے میچوں میں ان باﺅلروں کے ساتھ ٹیم کا مستقل حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پیٹ کمنز بھی باولرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ہیزل ووڈ 5ویں اور مچل سٹارک 7ویں نمبر پر ہیں جبکہ نیتھن لیون 16ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نے اپنے خطرناک باولنگ اٹیک کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں صرف 36 رنز پر ہی آﺅٹ کردیا تھا۔ ہیزل ووڈ نے 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here