دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی، ملزم گرفتار

0
203


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کمسن بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میچ ہارنے کی وجہ سے ملزم نے دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاو¿نٹ پر یہ دھمکی دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو اتوار کے روز نمنا کپیا نامی گاو¿ں سے گرفتار کیا گیا جس نے دورانِ تفتیش دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر دھمکی پوسٹ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ جس لڑکے کو گرفتار کیاگیا وہ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here