راولپنڈی ، نصیر بندہ ہاکی ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا

0
90

راولپنڈی ۔11دسمبر :راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈپیارٹمنٹ کے زیر اہتمام نصیر بندہ ہاکی ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبز کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اے آر ایل، کری کلب، فائٹر کلب، میڈاس کلب، اسلام آباد ٹائیگر، پنڈی بوائز، پنجاب یوتھ کلب اور الفیصل کلب جبکہ گروپ بی میں شادمان کلب، سپارٹن کلب، بحریہ کلب، سول ڈیفنس، ذاکر کلب، نشتر کلب، العباس کلب اور بندہ کلب شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں سال ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں ہاکی کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کیلئے سب سے زیادہ 15 ٹورنامنٹس کرائے ہیں جو کہ ریکارڈ ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بھی نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 27 دسمبر جبکہ فائنل 29 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here