روہت شرما کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل قیادت سونپی جائے ، پارتھیو پٹیل

0
61

احمد آباد۔23دسمبر:سابق بھارتی کرکٹر پارتھیو پٹیل نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کپتان بنا دیا جائے۔ بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روہت شرما کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے سے ویرات کوہلی پر دبائو کم ہو جائے گا۔ 35 سالہ پارتھیو پٹیل نے کہا کہ ویرات کوہلی اچھے کپتان ہیں لیکن بھارت کے پاس کپتانی کے لئے ایک اور آپشن موجود ہے۔ اس لئے وقت آگیا ہے کہ روہت شرما کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کپتانی سے متعلق جاری بحث سے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے مابین تلخی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کو آئی پی ایل  چیمپئن بنا کر ثابت کردیا کہ وہ اچھا کپتان ہے۔ واضح رہے پارتھیو پٹیل رواں ماہ  تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ پارتھیو پٹیل کو 25 ٹیسٹ،38ایک روزہ اور 2بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے 139آئی پی ایل میچز بھی کھیل رکھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here