سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ، آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت مشکوک

0
59

لندن۔14جنوری  :انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے باعث ان کی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین واپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔33 سالہ اینڈی مرے کا کورونا ٹیسٹ میلبورن روانگی سے  36 گھنٹے قبل کیا گیا جس کی روپورٹ مثبت آنے پر انہوں خود کو   لندن میں ہی اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا۔ اینڈی مرے نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر اپنے مشن پر روانہ ہوں گےلیکن میگا ایونٹ میں شرکت ا ن کی فٹنس سے مشروط ہے ۔واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آئندہ ماہ  8  فروری سے میلبورن پارک میں شروع ہوگا جو کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث  تین ہفتے تاخیر کا شکار ہوا ۔کھلاڑیوں کو  گرینڈ سلام میں شرکت سے 15روز قبل  کورونا ٹیسٹ منفی دینا ضروری ہوگا۔اینڈی مرے کی شرکت آسٹریلین اوپن میں دو سال بعد ہوگی وہ فٹنس مسائل کے باعث گزشتہ دو سالوں میں میگا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں  122 ویں نمبر پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here