ساحل سمندر کو صاف ستھرا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے‘ وسیم اکرم

0
113

اسلام آباد۔2دسمبر :سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل کو صاف ستھرا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو میں وسیم اکرم نے ساحل پر جاری صفائی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آخر کار کچھ مثبت چیزیں سامنے آنے لگی ہیں، یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے، صفائی کا اچھا انتظام ہے ‘ ساحل کی صفائی پر کراچی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سی بی سی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے بڑی لگن اور محنت کے ساتھ کام کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ساحل بہت خوبصورت لگ رہا ہے اور ہم باہر سے آنے والوں کو بھی دکھا سکتے ہیں کہ ہمارا ملک کتنا خوبصورت ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے کیسے صاف رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وسیم اکرم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ساحل پر ہر طرف گندگی اور جوتے بکھرے پڑے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here