سری لنکا نے اینٹیگوا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے

0
23

اینٹیگوا۔24مارچ :سری لنکا نے اینٹیگوا ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے اور اسے 153 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اوشاڈا فرنینڈو 91 اور لاہیرو تھریمانے 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کھیل ختم ہوا تو دھننجایا ڈی سلوا 46 اور پاتھم نسانکا 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ کیمار روچ اور کائل میئرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نارتھ سائونڈ اینٹیگوا میں ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 102 رنز کی برتری کے ساتھ 271 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ راہکیم کارنوال نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرنگا لکمل نے پانچ جبکہ وشوا فرنینڈو اور دشمانتھا چمیرا نے دو، دو کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔ سری لنکا کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس پہلی وکٹ 8 کے مجموعی سکور پر گر گئی جب کپتان دیموتھ کرونارتنے 3 رنز بناکر کیمار روچ کی گیند پر کیمبل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اس موقع پر اوشاڈا فرنینڈو اور لاہیرو تھریمانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی 162 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 170 تک پہنچا دیا۔ اوشاڈا نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور 91 بنا کر کائل میئرز کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ دنیش چندیمل ایک بار پھر ناکام رہے اور 4 رنز بنانے کے بعد کائل میئرز کا نشانہ بن گئے۔ 189 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ گر گئی جب لاہیرو تھریمانے 76 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور پاتھم نسانکا نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 تک پہنچا دیا۔ دھننجایا ڈی سلوا 46 اور نسانکا 21 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ کیمار روچ اور کائل میئرز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here