سری لنکن بلے باز اوشادا فرنینڈو نروس نائنٹیز کا شکار

0
44

اینٹیگوا۔24مارچ :سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اوشادا فرنینڈوویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے اینٹیگوا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ نو رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ اوشادا فرنینڈو نے ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف اینٹیگوا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز لاہیرو تھریمانے کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور میزبان ٹیم کے باولرز کی ایک نہ چلنے دی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ پرٹیم کے لیے قیمت162رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے میزبان باولرز کی خوب مزاحمت کی ۔ اوشادا فرنینڈو نے 149گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش سٹروکس کھیلے اور 11 چوکوں کی مدد سے 91رنز بنائے ۔28سالہ اوشادا فرنینڈو نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 9رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے ۔اوشادا فرنینڈو کو8ٹیسٹ 7ایک روزہ اور ایک ٹی 20بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ اوشادا فرنینڈو کو 91کے انفرادی سکور پر کائل مایئرزنے چوشا ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here