سعودی عرب،کار ریس کے لیے خواتین کی ٹیم کی رجسٹریشن کا آغاز

0
79

ریاض۔24دسمبر:سعودی عرب میں  2022کو ہونے والی کار اور موٹرسائیکل ریس کے مقابلے کے لیے مقامی سطح پر خواتین کی ٹیم کے چنائو کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں ڈاکار ریلی 2022 میں حصہ لینے کی خواہش مند لڑکیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ اس ایونٹ کو سعودی وزارت کھیل اور مملکت میں موٹر کار و موٹر سائیکل فیڈریشن کی معاونت حاصل ہے۔ٹیم کے بانی دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان نے اہداف کے حصول اور آئندہ کے منصوبوں کی تکمیل سپانسر کرنے والی کمپنیوں سے تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ خواتین کی کار ریس مقابلے کے لیے مختلف کاروباری فرمیں اور شخصیات سپانسر کریں گی۔دانیا سعودی عرب میں خواتین کی کار ریس کی ٹیم کی بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خاتون ڈرائیور مشال العبیدان اور پولینڈ کی ڈسٹ ریسنگ ٹیم فلپ اور مارک بروسکی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم قائم کی ہے۔ انہیں کار ریس کا وسیع تجربہ ہے۔ میری پہلی ملاقات ڈا کار ریلی 2020 میں ہوئی، وہاں سے ہم نے طے کیا کہ اس طرح کا ایونٹ سعودی عرب میں بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکار ریلی نے سعودی عرب میں‌خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم مختلف قسم کی کار ریلیوں جن میں چیمپئن شپ ، بین الاقوامی مقابلوں اور مقامی کار ریس مقابلوں میں سعودی خواتین کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here