سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ باڈی کی صدارت کے لئے انتخاب میں حصہ لیں گے

0
131

اسلام آباد۔11نومبر :پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے چیئرمین سید سلطان شاہ رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے عالمی ادارہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چیئرمین پی بی سی سی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی) کے انتخابات کووڈ۔ 19 کی وبا کی وجہ سے 28 اور 29 نومبر کو آن لائن ہونے والے سالانہ عام اجلاس میں ہوں گے۔سلطان شاہ نے کہا کہ ڈبلیو بی سی سی کے اے جی ایم کے ایجنڈے میں تبادلہ خیال کے لئے دیگر امور بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے جی ایم بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد اور 2021 کے وسط میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرے گا۔سلطان شاہ نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دس ممبر ممالک جن میں پاکستان ، آسٹریلیا ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، بھارت ، جنوبی افریقہ اور نیپال شامل ہیں ووٹ ڈالیں گے۔اس سے قبل ، سلطان شاہ 2012 اور 2015 میں دو بار ڈبلیو بی سی سی کی صدارت کا منصب سنبھال چکے ہیں۔ سلطان شاہ نے کہا کہ اس سے قبل میں نے 2012 کے انتخابات میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ٹونی کو شکست دی تھی جبکہ میں 2015 میں متفقہ طور پر منتخب ہوا تھا ۔ پی بی سی سی کے چیئرمین نے کہا کہ نیا صدر جو دو سال کی مدت کے لئے منتخب ہوگا ، وہ بھارت کے ڈبلیو بی سی سی کے موجودہ صدر مہنتیش کی جگہ لے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here