سچن ٹنڈولکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

0
31

نئی دہلی۔27مارچ :بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹینڈولکر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سچن تیندولکر نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ سچن تیندولکر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ میں مسلسل ٹیسٹ کروا رہا تھا۔ ساتھ ہی سبھی گائیڈلائنس پر عمل بھی کررہا رہا تھا۔ حالانکہ ہلکی علامت کے ساتھ مجھے پازیٹیو پایا گیا ہے۔ گھر میں دیگر اراکین کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ انہوں نے کہا میں نے خود کو گھر میں قرنطین کرلیا ہے اور تمام ایس او پیز پرعمل بھی کررہا ہوں۔ ڈاکٹرز کے بتائے گئے مشوروں پر عمل کررہا ہوں۔ انہوں نے طبی اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here