شیکھر دھون ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں چھ ہزاررنز کے قریب

0
19

پونے۔24مارچ :بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر شیکھر دھون کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے چھ ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 94 رنز درکار ہیں۔ توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شیکھر دھون نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 98 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ وہ اب تک 140 میچز میں 45 کی اوسط سے 5906 رنز بنا چکے ہیں جس میں 17 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ شیکھر دھون ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی جانب سے چھ ہزار رنز بنانے والے دسویں بلے باز بن جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here