غلطی ہوگئی ، وسیم اکرم

0
106

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بیان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہم سب کا مقصد ہے کہ ہم تھوڑی صحت مندانہ زندگی گزاریں، میں بہت جلد 55 سال کا ہو جاو¿ں گا تو کیا ہوا، کبھی کبھی آپ کوشش کرتے ہیں اور وہ کام کر لیتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر انسٹاگرام پر کافی لوگ اپنی رائے بھی قائم کرتے ہیں، ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ بدتمیزی بزدل لوگ کرتے ہیں، ان سے یہ پتہ لگتا ہے کہ تمھاری بیک گراو¿نڈ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا مجھے آپ کے بڑوں کا احساس ہوتا ہے، وہ بھی کہتے ہوں گے کہ ہم نے کیا کر لیا۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کچھ بندوں نے مجھے کہا کہ آپ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آگئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ، اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا، بولنے یا لکھنے سے پہلے نہ سوچنا، کلاسک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here