فخر زمان ٹانگ پر پھنسی کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کر سکے

0
52

جوہانسبرگ۔12اپریل :قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر فخر زمان ٹانگ پر پھنسی کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ ان کی جگہ شرجیل خان کو موقع دیا گیا۔ 31 سالہ شرجیل خان نے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلا تاہم وہ اپنا روایتی کھیل پیش نہ کر سکے اور 8 رنز بنانے کے بعد جارج لنڈے کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ اس میچ میں فاسٹ بائولر حارث رئوف کو آرام کا موقع دیا گیا اور ان کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here