فخر زمان کی جنوبی افریقہ کے خلاف 193 رنز کی دلکش اننگز

0
36

جوہانسبرگ۔4اپریل:پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 گیندوں پر 193 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ انہوں نے جنوبی افریقن بائولرز کی خوب پٹائی کی اور گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کھیلے۔ فرخ زمان کی اننگز میں 10 فلک شگاف چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔ بدقسمتی سے وہ رن آئوٹ ہو گئے اور کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ فخر زمان کی یہ ون ڈے کیریئر کی پانچویں سنچری ہے اور انہوں نے کیریئر کی 2 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ اس شاندار کارکردگی پر انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ وہ اب تک 49 میچز میں 48 کی اوسط سے 2161 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 210 ناٹ آئوٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here