فلائیڈ مے ویدر اوریوٹیوبرلوگن پال آئندہ سال فروری میں نمائشی میچ کھیلیں گے

0
74

کیلیفورنیا۔23دسمبر  :امریکہ کے نامور باکسنگ سٹار فلائیڈ مے ویدر نے تین سال بعد رنگ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ 43سالہ فلائیڈ مے ویدر  20 فروری کو امریکہ ، لاس اینجلس میں نمائشی میچ میں ہم وطن یوٹیوبر لوگن الیگزینڈر پال کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ امریکہ کے باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اگست 2017 کو مارشل آرٹس فائٹر کورنر مک گریگر کو ناک آوٹ کیا تھا۔ 43 سالہ فلائیڈ مے ویدر نے نمائشی میچ میں ایک اور ناک آوٹ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ باکسر لوگن پال نے دو سال پہلے اپنے حریف کے ایس آئی کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ آئندہ سال ہونے والے نمائشی میچ کے لئے دونوں باکسروں نے ٹریننگ شروع کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here