فٹنس مسائل، ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے بھی باہر

0
83

کینبرا۔23دسمبر:آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر تاحال فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور ان مسائل کے باعث وہ بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ بدھ کو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اسٹار آسٹریلوی اوپننگ  بلے باز ڈیوڈ وارنر ابھی تک بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور وہ بھارت کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے بھی محروم ہوجائیں گے ۔ ان کے علاوہ فاسٹ بائولر شان ایبٹ بھی پٹھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور وہ بھی بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز کھیل سکے تھے اس کے بعد وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے کرکٹ آسٹریلیا پرامید تھا کہ ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے تاہم وہ ابھی تک ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہرگئے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ سے ٹیم سے باہرہوئے ہیں اور ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں ۔ ڈیوڈ وارنر فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے ۔ کرکٹ آسٹریلیا پرامید ہے کہ ڈیوڈ وارنر فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گےجو 7 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے ۔ ڈیوڈ وارنر اور شان ایبٹ کی جگہ  جو برنز اور میتھیو ویڈ کینگروز ٹیم میں ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں عبرت ناک شکست دی تھی ، کینگروز نے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے  میلبورن کے مقام میں  شروع ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here