فیفا انڈر-20 فٹ بال ورلڈ کپ 2021 انڈونیشیا میں ہوگا، صدر جوکو ویدودو

0
78

جکارتہ۔17دسمبر :انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ فیفا انڈر۔20 ورلڈ کپ 2021 مئی اور جون میں انڈونیشیا میں ہوگا۔جوکو ویدودو نے کابینہ کے ایک اجلاس میں کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ انڈونیشیانے کھیل اور کھلاڑی کی حفاطت کے لئے صحت کے سخت پروٹوکول تیار کیے ہیں اور 2021 کے انڈر۔20 ورلڈ کپ کے مقام کے طور انڈونیشیا بہت محفوظ اور سب سے اہم ہے۔ سربراہ مملکت نے انڈونیشیئن فٹ بال ایسوسی ایشن سے انڈونیشیا کی قومی فٹ بال ٹیم کی تکنیکی تیاریوں کے بارے میں رپورٹس طلب کیں جو آئندہ سال کے میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی۔اس کے علاوہ ، صدر اور متعلقہ حکام نے چھ صوبوں ، یعنی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ ، جنوبی سماٹرا ، مغربی جاوا ، وسطی جاوا ، مشرقی جاوا اور بالی میں آئندہ ایونٹ کے لئے مرکزی کھیلوں کے سٹیڈیمز کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا۔2021 فیفا انڈر-20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی حمایت میں ویڈودو نے صدارتی ہدایت جاری کی ہے جس میں متعلقہ وزرا اور حکام کو آئندہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے مربوط اقدامات پر عمل درآمد کا حکم دیا گیا ہے۔صدر نے انڈونیشیافیفا انڈر۔20 ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے قیام سے متعلق صدارتی فیصلے پر بھی دستخط کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here