فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں انگلینڈ، اٹلی، جرمنی نے اپنے میچ جیت لئے

0
49

لندن۔27مارچ :فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں انگلینڈ نے سان مارینو، اٹلی نے ناردرن آئرلینڈ، جرمنی نے آئس لینڈ، سویڈن نے جارجیا اور البانیہ نے انڈورا کو شکست دے دی۔ اسپین اور یونان کے مابین کھیلا گیا میچ برابر رہا۔ فیفا ورلڈ کپ یورپیئن کوالیفائر میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ویمبلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ آئی کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے سان مارینو کو بآسانی 0-5 سے ہرایا۔ ڈومنک کلیورٹ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول سکور کئے۔ اینیو تارڈینی سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ سی کے پہلے میچ میں اٹلی نے ناردرن آئرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دی۔ ڈومنیکو بیرارڈی اور کائرو اموبائل نے ایک، ایک گول کیا۔ ایم ایس وی ایرینا میں کھیلے گئے گروپ جے کے میچ میں جرمنی نے آئس لینڈ کو 0-3 سے مات دی۔ لیون گورٹزکا، کائی ہورٹز اور گیندوگن نے ایک، ایک گول کیا۔ فرینڈز ایرینا میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں سویڈن نے جارجیا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے واحد اور فیصلہ کن گول وکٹر کلیزن نے کیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ آئی کے ایک اور میچ میں البانیہ نے انڈورا کو 0-1 سے ہرایا۔ البانیہ کی جانب سے لینجانی نے گول کیا۔ سپین اور یونان کے درمیان لاس کارمینس سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here