قائد اعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ شہید ملت الیون نے جیت لیا

0
87

کراچی ۔25دسمبر  :قائد اعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ شہید ملت الیون نے جیت لیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہونے والا قائد اعظم ایس ایس بی کپ تھری او تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کا افتتاحی میچ انٹرنیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ پر شہید ملت الیون نے علامہ اقبال الیون کو 52-46 پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا۔افتتاحی میچ میں شہید ملت الیون کی جانب سے انجینئر زین العابدین نے 18 ، حسن اقبال نے 12 اور دانیال مروت نے 10پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد فیضان نے 16 ، سعد صلاح الدین نے 14اور حسن علی نے 10 پوائنٹ اسکورکئے۔ سید مصنف شاہ ، ممتاز احمد اورعامر شریف نے ریفریز ، زعیمہ خاتون ، طارق حسین ، جاوید احمد او رڈاکٹر نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔ چیمپئن شپ کی میچز ملیر کینٹ اور آرام باغ پر کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر پارک بلدیہ جنوبی آغا سمیر خان درانی نے کیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان ، احمر صدیقی ، اسد عباد علی ، محمد یعقوب، طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ آغا سمیر نے اعلان کیا کہ بلدیہ جنوبی نے اس باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا جو سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس کا اختتام انتہائی خوبصورت انداز میں ہوگا اور اس کورٹ کو ایڈمنسٹریٹر ارشاد علی سوڈھر کے احکامات پر پاکستان کا خوبصورت ترین کورٹ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ 8جنوری سے شروع ہونے والا کمشنر کپ کے سلسلے میں بلدیہ جنوبی بھرپور تعاون کرے گی اور اس میں محکمہ باغات کا کردار صفحہ اول کا ہوگا اور ہم کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے ۔ آغا سمیر خان نے کہا کہ میں کھلاڑیوں سے اپیل کروں گا کہ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال زریں، اتحاد، تنظیم اور یقین محکم پر بھرپور عملدرآمد کریں اور کھیل کے میدان میں صرف پاکستانی بن کر حصہ لیں ۔ انہوں نے اپنی جانب سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور سندھ حکومت کے سیکرٹری سید امتیاز علی شاہ کا چیمپئن شپ اسپانسر کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر غلام محمد خان نے حکومت سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی کھیلوں سے محبت اور محکمہ کھیل کا کھیل میں بھرپور تعاون قابل ستائش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here