قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے 8 رائونڈ مکمل واپڈا کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

0
134

راولپنڈی ۔17نومبر :قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے 8 رائونڈ مکمل ہونے کے بعد واپڈا کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیشنل بنک 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ایس ایس جی سی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام 66 ویں پریمیئر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں جاری ہے۔ پی ایچ ایف کے مطابق اب تک ہونے والے لیگ میچز میں واپڈا کی ٹیم نے آٹھ میں سے سات میچ جیتے ہیں اور وہ 22 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ نیشنل بنک کی ٹیم 6 فتوحات کے ساتھ 19 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے، ایس ایس جی سی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ایم پی سی ایل 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوی 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، پی اے ایف 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، آرمی 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں جبکہ پنجاب اور پورٹ قاسم چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہے۔ پولیس نے آٹھ میچ کھیل کر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here