لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

0
96

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وین پارنیل کی جگہ عمید ا?صف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے، دباو¿ برداشت کرکے کھیلیں گے تو اچھا کھیل پیش کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ بڑا ٹارگٹ دینا چاہتے ہیں، جس طرح کھیلتے ا?رہے ہیں اسی طرح کی کارکردگی دکھائیں گے۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم کپتان، بابر اعظم، شرجیل خان، الیکس ہیلس، عمید آصف، چیڈویک والٹن، محمد عامر، وقاص مقصود، رتھرفورڈ، افتخار احمد اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
لاہور قلندرز اسکواڈ
لاہور قلندرز کی ٹیم میں سہیل اختر کپتان، فخر زمان، تمیم اقبال، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمٹ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، محمد فیضان، شاہین آفریدی، حارث رو¿ف اور دلبر حسین شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here