لاہور لائینز نے نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ جیت لی، لاہور ڈولفن کو 1-2 گول سے شکست

0
144

اسلام آباد۔14جنوری:لاہور لائینز نےرانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ جیت لی۔ لاہور لائینز نے نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کے  فائنل میچ میں لاہور ڈولفن کو 1-2 سے شکست دے دی۔فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ تھے۔ ان کے ہمراہ چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، ممبر سلیکشن کمیٹی  اولمپیئن خالد حمید،قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر ،اولمپیئن محمد ثقلین ،جونیئر ہاکی ٹیم کوچ رانا ظہیر کے علاوہ دیگر مہمان موجود تھے۔ نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کا فائنل جو کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ مذکورہ فائنل میں لاہور لائنز نے لاہور ڈولفن کو 1-2 سے ہرایا،لاہور لائنز کی جانب سے احتشام اسلم اور رانا سہیل نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ لاہور ڈولفن کی جانب سےواحد گول  محمد ابراہیم نے گول سکور کیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here