لاہور ڈویژن وویمن ہاکی ٹورنامنٹ لاہور بلیو نے جیت لیا

0
119

لاہور۔18دسمبر :سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالا لاہور ڈویژن ہاکی ٹورنامنٹ برائے خواتین لاہور بلیو نے جیت لیا،فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا،جس میں لاہور بلیو نے لاہور گرین کو 2-0سے شکست دی،لاہور بلیو کی جانب سے حمرا لطیف اور اریبہ سرورنے ایک، ایک گول کیا،ٹورنامنٹ میں لاہور ریڈ نے دوسری،لاہورگرین نے تیسری اور لاہور وائٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،میچ کی مہمان خصوصی جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن(وومن ونگ) تنزیلہ عامر چیمہ اور سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل(ر)آصف ناز کھوکھر نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ناصربھی موجود تھے، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی جانب سے 25ہزار روپے، رنر اپ ٹیم لاہور ریڈ کو 15ہزار روپے، تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم لاہور گرین کو 10ہزارروپے جبکہ چوتھی پوزیشن پر رہنے والی لاہور وائٹ کی ٹیم کو 8ہزار روپے کیش انعامات دیئے گئے، ونر اوررنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مینجر پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومن ونگ)تنزیلہ عامر چیمہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ کے مشکور ہیں، انہوں نے ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کو جدید سولیات فراہم کیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ ہاکی کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کیا، ٹورنامنٹ میں متعدد کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ٹورنامنٹ میں نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آیا ہے، اس ٹیلنٹ کو مزید تربیت دیں گے اور قومی ہاکی ٹیم کے لئے تیار کریں گے، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل(ر)آصف ناز کھوکھر نے کہا کہ خواتین میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ ہے، اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے،کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملا ہے۔ لاہور بلیو نے ٹورنامنٹ میں 9گول کرکے 7پوائنٹس حاصل کئے، لاہور ریڈ نے 5گول کرکے 7پوائنٹس لئے جبکہ لاہور گرین نے ایک گول کیا اور 3پوائنٹس حاصل کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here