لیوک رونچی نیوزی لینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

0
139

آکلینڈ۔10نومبر :نیوزی لینڈ کرکٹ (این سی) نے سابق کیویز وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی کو قونئ مینز کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ۔ لیوک رونچی آئندہ موسم گرما میں پیٹر فلٹن کی جگہ ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ پیٹر فلٹن کینٹربری کے ہیڈ کوچ کے فرائض سنبھالنے کے بعد رواں سال جولائی میں اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونچی کو 4 ٹیسٹ ، 85 ون ڈے اور 33 ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے ۔ لیوک رونچی ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ اور بائولنگ کوچ شین جورجینسن کے ساتھ شامل ہیں ، جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں دوبارہ اپنے نئے کنٹریکٹس پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے باقاعدگی سے مردوں کی بین الاقوامی ٹیم کے ساتھ کام کیا جس میں 2019 کا ورلڈ کپ بھی شامل ہے ۔39 سالہ لیوک رونچی کی آسٹریلیا سیریز پہلی اسائنمنٹ ہوگی ۔لیوک رونچی نے کہا ہے کہ کیوی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے پر بورڈ کا شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذمہ داریاں ملنے پر بہت خوش ہیں اور ٹیم کی کوچنگ کے لئے بہت پر جوش ہوں۔ انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ اپنے تجربے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لاسکوں۔لیوک رونچی 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد کرکٹ ویلنگٹن کے ترقیاتی پروگراموں میں شامل رہے ہیں اور وہ رواں سال کے شروع میں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پلیئر کوچ بھی کام کر چکے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here