مسٹر پاکستان اینڈ جونیئر مسٹر پاکستان کے لئے تن سازی مقابلے 27 مارچ سے شروع ہو نگے

0
29

اسلام آباد۔24مارچ :پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 69 ویں مسٹر پاکستان اینڈ جونیئر مسٹر پاکستان کے لئے دو زورہ تن سازی کے مقابلے 27 مارچ سے کوئٹہ میں شروع ہو نگے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے شیخ فاروق اقبال نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے تن ساز چار کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں مسٹر پاکستان،جونیئر مسٹر پاکستان، مسٹر فٹنس فیزیکیو اورماسٹر مسٹر کے مقابلے شامل ہیں اور تن سازی کے فائنل مقابلے 28 مارچ کو ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here