معروف فٹ بالرنیمار کی معمولی غلطی نے اسٹار فٹ بالر رچرلسنکی نیندیں اڑادیں

0
154

ریوڈی جینرو: برازیل کے معروف فٹ بالرنیمار کی معمولی غلطی نے اسٹار فٹ بالر رچرلسنکی نیندیں اڑادیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل کے فٹ بالر نیمار نے غلطی سے دنیا کے اسٹار فٹ بالر رچرلسن کا نام ویڈیو کے ساتھ پبلش کر کے سوشل میڈیا پر طوفانبرپا کردیا۔سوشل میڈیا صارفین نے صرف پانچ منٹ میں اپنے ہیرو کو دس ہزار پیغامات بھیج دئیے۔
اسٹار فٹ بالر رچرلسن نے جب اپنا موبائل فون ہاتھ میں لیا تو یہ دیکھ کر حیرت زرہ ہوئے کہ محض پانچ منٹ کے دوران دس ہزار پیغامات موصول ہوئے، جس پر انہوں نے کہا کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے، مسلسل پیغامات موصول ہونے کے باعث انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا کہ معروف فٹ بالر کا نمبر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوا، جس کی وجہ یہ تھی کہ برازیل کے اسٹار فٹ بالر نیمار نے ویڈیو کانفرسنگ کے دوران نے ایک ویڈیو بنائی ، جس میں فون کی سکرین نظر آرہی ہے اور اسکرین پر رچرلسن کا نام ان کے نمبر کے ساتھ بھی نظر آرہا ہے، بعد ازاں نیمار نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ سب میری غلطی سے ہوا، رچرلسن لگتا ہے اب تمہیں نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔

نیمار کی اس غلطی پر مداحوں کے ہاتھ کوئی انمول چیز آگئی، جس پر انہوں نے اسٹار فٹ بالر کو دس ہزار پیغامات بھیجے، ان پیغامات سے تنگ آکر رچرلسن نے اپنے مداحوں پر غصہ کا اظہار بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here